ملزم پر ایک شدت پسند کی قبر کھودنے کا بھی الزام ہے
ریاض،9جون(آئی این ایس انڈیا)سعودی عرب کی ایک عدالت نے زیر حراست ایک شدت پسند کو القاعدہ سے تعلق اور ایک ہشت گرد کی قبر کھود کر اس میں اسے دفن کرنے سمیت کئی دیگر الزامات میں سزائے موت سنائی ہے۔28سالہ سعودی القاعدہ جنگجو پر استغاثہ کی جانب سے مجموعی طور پر 28 الزامات پر مبنی فرد جرم پیش کی گئی۔ عدالت نے ملزم کو دہشت گردی، تکفیری نظریات کیفروغ اور ملک کی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پاداش میں سزائے موت سنائی۔سعودی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے عدالت میں پیش کی گئی فرد جرم پر ملزم کیخلاف ایک درج کے لگ بھگ الزامات کے ٹھوس شواہد بھی مہیا کیے گئے۔ ملزم کیخلاف پیش کی چارج شیٹ میں شامل الزامات درج ذیل ہیں۔
- تکفیری نظریات اختیار کرنا۔
- القاعدہ کے قائدین اور جنگجوؤں کے ساتھ روابط، ان کے ساتھ ملاقاتیں، سفر اور خفیہ مقامات پر القاعدہ عناصر کے ساتھ قیام۔
- القاعدہ جنگجوؤں کے درمیان ملاقاتوں کا انتظام وانصرام اور شدت پسندوں کے درمیان رابطہ کاری۔
- جنگجوؤں کو خفیہ ٹھکانے مہیا کرتے ہوئے شدت پسند تنظیم کی مدد کرنا۔
- اپنے اور اپنے والد کے گھر میں فیصل الدخیل نامی دہشت گرد کو پناہ دینا۔(مقتول) دہشت گردوں عبدالعزیز المقرن اور فیصل الدخیل جب کہ مفرور عبداللہ الرشوشود کی میزبانی کرنا اور اپنے گھر میں ان کے لیے ملاقاتوں کا اہتمام کرانا۔
- دہشت گرد گروپ کے جنگجوؤں کو اپنے گھر میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کاموقع دینا اور دو روز تک ان کے قیام وطعام کا بندوبست کرنا۔
- فہد الجویر نامی شدت پسند کو خالد الحاج کے گھرمیں ایک ماہ تک چھپائے رکھنا۔
- مقتول فیصل الدخیل کو مکان کرائے پرلے کردینے کے لیے عبداللہ الصغیر کی ذمہ داری لگانا۔
- فیصل الدخیل گروپ کے ایک اشتہاری کی میزبانی کرنا۔
- فہد الجویر اور اس کے گروپ کے شدت پسند عناصر کو اپنے گھر میں چھپانا۔
- دہشت گرد تنظیم میں بھرتی کے لیے لوگوں کو اکسانا۔
- فیصل الدخیل سیل میں لوگوں کی شمولیت کی مہم چلانا۔
- دہشت گردی کی کارروائیوں کے اپنے گھر میں بارود سے بھری کار تیار کرنا۔
- دہشت گردی کی کارروائی کے ایک شدت پسند کو آمادہ کرنا۔
- فیصل الدخیل نامی دہشت گرد کے لیے 30 ہزار ریال کی گاڑی خرید کرنا اور رقم کا انتظام کرنا۔
- ایک سیکیورٹی اہلکار کے گھر پردھماکہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنا۔
- پولیس کے تفتیشی افسر کی گاڑی کو دھماکے سے اڑانے کی سازش تیار کرنا۔
- القاعدہ کے شدت پسندوں کو سیکیورٹی حکام کی آنکھوں سے بچائے رکھنے کے لیے کوشش کرنا۔
- القاعدہ اور اور دوسرے دہشت گردوں کے ساتھ مل کر سعودی عرب میں حملے کرنا۔
- دہشت گردی کی کارروائی میں ہلاک عامر الشھری نامی شدت پسند کی قبر کھودنا اورپھر قبر کا نشان مٹانا جیسے الزامات عاید کیے گیے ہیں۔